ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی ،PIAکے بینک اکاﺅنٹ منجمد

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاﺅنٹ منجمد کر دیئے۔

حکام کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 8 ارب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر کارروائی کی گئی ،حکام نے کہاپچھلے ماہ اکاﺅنٹس کھولنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی ۔

ایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کےخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا فیصلہ بھی کر لیا۔