مسلمانوں کیلئے خوشخبری، نیویارک میں اب اذان کی گونج سنائی دےگی

نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ میں تاریخ ساز فیصلہ ہوا ہے اور نیویارک کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاﺅڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے مسلم کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کیلئے اذان لاﺅڈسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاﺅڈ سپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاﺅڈ سپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔