لاہور( کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر آئی جی ، پولیس فورس و دیگر اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کے الزام میں تحریک انصاف کے اہم رہنماﺅں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
مقدمے میں حماد اظہر ، مسرت ، جمشید اقبال چیمہ ، قاسم سوری ،عمر سرفراز چیمہ ، علی زیدی ، فواد چودھری ، اعظم سواتی نامزد ہیں،52نامعلوم افراد کو بھی شامل کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا پر زمان پارک میں توڑ پھوڑ و نقصان کی جھوٹی مہم چلارہی ہے ، پی ٹی آئی کارکن دانستہ طور پر ملکی حالات خراب اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
پروپیگنڈہ مہم،پی ٹی آئی رہنماﺅں کےخلاف مقدمہ درج

















