ای سی سی کابڑا فیصلہ، بڑھتی قیمتوں کوروکنے کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ای سی سی کابڑا فیصلہ، بڑھتی قیمتوں کوروکنے کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری پر کیا گیا،چینی کی برآمد پرپابندی کامقصد مقامی قیمتوں پردباﺅمیں کمی لانا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2 لاکھ 15 ہزار 751،موجودہ مالی سال جولائی میں 5 ہزار 542 میٹرک چینی برآمدکی گئی۔