بیجنگ ،کوپن ہیگن(مشرق نیوز) ڈنمارک نے نئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قرآن پاک کو عوامی مقامات پر جلانے اور بے حرمتی کرنے کو غیر قانونی اور قابل سزا جرم قرار دینا ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے پریس کانفرنس میں کہا حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی مذہب اور اس سے جڑی مقدس اشیا کی توہین یا بے حرمتی پر پابندی عائد کرے گا،ڈنمارک کے وزیر انصاف نے مزید کہا اس قانون کے بن جانے سے مذہب اور مقدس اشیا کی بے حرمتی قابل سزا جرم بن جائے گی جس کی سزا 2 سال قید اور جرمانہ ہوسکتی ہے،وزیر انصاف نے اس بات کا بھی اعتراف کیا قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ قرآن مجید کو جلانے کے پرتشدد اور مذہبی جذبات اکسانے والی حرکت کو ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں دیکھ سکتے۔
ڈنمارک میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی پر 2 سال قید و جرمانہ، قانون سازی کا فیصلہ

















