واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے پائلٹوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد ڈنمارک اور ہالینڈ سے ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا-یوکرین نے روسی فضائی برتری کا مقابلہ کرنے کیلئے فعال طور پر امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کے حصول کی کوشش کی ہے۔اہلکار کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ڈنمارک اور ہالینڈ کو باضابطہ یقین دہانی کرائی کہ جب پائلٹ تربیت حاصل کریں گے تو امریکہ ایف 16 طیاروں کی یوکرین کو منتقلی کی درخواستوں کی منظوری میں تیزی لائیگا۔ڈنمارک اور ہالینڈ نے حال ہی میں اس کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ کسی بھی فوجی طیارے کو اپنے اتحادی ممالک سے یوکرین منتقل کرنے کیلئے امریکی منظوری درکار ہوتی ہے۔11 ممالک کا اتحاد یوکرائنی پائلٹوں کو ایف سولہ لڑاکا طیارے اُڑانے کی تربیت اس ماہ کے آخر میں ڈنمارک میں شروع کرےگا۔
امریکہ نے یوکرین کو ایف 16 طیارے بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی



















