سعودی عرب ،بھارت میں ڈیجیٹل معیشت ،ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب اور بھارت نے ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے جمہوریہ ہند کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ معاہدے پر سعودی کی طرف سے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ اور ہندوستان کی طرف سے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اشونی ویشنو نے دستخط کئے۔معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ای-ہیلتھ اور ای لرننگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تحقیق اور اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے میدان میں شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کیلئے ایک علاقائی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوگا۔یہ معاہدہ سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

















