ڈیرہ مراد جمالی،بجلی کے تار گھر پر گرنے سے5افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (بیورورپورٹ)ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے 5افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی تاریں گھر پر گریں،تاریں گرتے ہی پورے کرنٹ پھیل گیا، جاں بحق افراد میں میاں بیوی، 2بیٹے اور0 6سالہ پڑوسی شامل ہے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔