سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر

سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے بیٹر سٹیو سمتھ اور فاسٹ بولر مچل سٹارک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سٹیو سمتھ کی جگہ ایشٹن ٹرنر اور ایک روزہ میچز میں مارنس لبوشین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر مچل سٹارک کی جگہ سپینسر جونسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سٹیو سمتھ کو بائیں ہاتھ کی کلائی میں انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ 4 ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایشز سیریز سے واپسی کے بعد مچل سٹارک کو بھی گروئن انجری ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ ہم نے مشورہ کیا ہے کہ سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک کا بھارت میں ٹیم کو جوائن کرنا بہتر رہےگا، اس وقت ہماری ترجیح ورلڈکپ ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 اگست کو کھیلا جائےگا۔