راحت فتح خان کے نئے گانے میں اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکارکیساتھ جلوہ گر

لاہور(مشرق نیوز) عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ گلوکارراحت فتح علی خان کا ایک نیا گانا جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیاجس میں پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکارومیزبان کرن واہی کے نظرآرہی ہیں، سوشل میڈیا پر آتے ہی گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔کنزہ ہاشمی کی جانب سے انسٹاگرام پرپوسٹ شیئرکی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے نئے گانے میرے ہوجاﺅکی ویڈیوریلیزکردی گئی ہے جس میں آوازکا جادو راحت فتح علی خان نے جگایا ہے۔گانے کی ویڈیومیں دولوگوں کی محبت کی داستان دکھائی گئی ہے،گانے کے بول مانی منجوت نے لکھے ہیں جبکہ اس کے مناظردبئی میں عکس بند کئے گئے۔