پاکستان میں انتخابات 2024تک موخر ہوسکتے ہیں، بلوم برگ

واشنگٹن (بیورورپورٹ)امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں انتخابات 2024تک موخر ہونے کادعویٰ کردیا۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہانئی مردم شماری کی منظوری کے بعدعام انتخابات اگلے سال تک مو¿خر ہوسکتے ہیں،نئی مردم شماری کے مطابق 6 سالوں کے دوران پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا ، الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانا ہوں گی۔

ادھر الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا نئی حلقہ بندیوں کے کام کی وجہ سے انتخابات اگلے سال 15 فروری سے پہلے ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔