اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ پی ڈی ایم وامیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے باجوڑ دھماکہ سیاہ واقعہ ہے،آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، آزمائش کی گھڑی میں قوم کا شکر گزار ہوں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہااقوام متحدہ سطح پر بھی دھماکے کی مذمت کی گئی، اسلحے کی جنگ کو غیر شرعی قرار دیتے ہیں، کسی کو حق نہیں بےگناہ مسلمان کا خون بہائے، پوائنٹ سکورنگ نہیں سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں،دلیل کی بنیاد پر جنگ جیتیں گے، بےگناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
فضل الرحمن نے مزید کہا جمعیت علما اسلام اپنا نظریہ نہیں چھوڑے گی، کارکنوں کو پرامن رہنے کا پیغام دےدیا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی کے انداز میں نہیں دینا،بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں،الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔
کارکن پرامن رہیں،دلیل کی بنیاد پر جنگ جیتیں گے،فضل الرحمن



















