اشارئیے درست،معیشت جلد بہتر ہو جائےگی،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے معاشی اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں ، یقین ہے معیشت جلد بہتر ہو جائےگی،نواز شریف نے چینی قیادت سے ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا تھا، بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،چین کا ون بیلٹ ون روڈ انیشی ایٹو اورسی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا عظیم اقدام اور خطے ودنیا کامعاشی مستقبل ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا مشکل دورسے نکل آئے ، حال ہی میں ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی پاکستان اب استحکام سے معاشی نمو کی طرف جارہاہے،آنےوالے برسوں میں منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔