اسرائیل کو ملنے والی فوجی امداد محدود یا مسدود نہیں کریں گے:امریکہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے باورکرایا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے عدلیہ کے اختیارات محدود کرنے کے منصوبے کے بعد امریکا اسرائیل کی فوجی امداد میں کمی کرےگا اور نہ ہی امدادی پروگرام بند کیا جائےگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل میں منظور ہونے والے عدالتی اصلاحات کے متنازع قانون پر امریکہ کو بھی اعتراضات ہیں جب کہ اسرائیل میں اپوزیشن قوتیں اس قانون کو عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک قرار دیتی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوجی امداد میں کوئی کمی یا بندش نہیں کی جائے گی، کیونکہ اسرائیل سے ہماری وابستگی اور اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔