لاہور(شوبز رپورٹر) شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا96واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا،مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا ۔
کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927ءکو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے،1957ءمیں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقائدہ گلوکاری کا آغاز کیا،1962میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔
مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں،جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا96واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا



















