واشنگٹن(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے آنے والے مہینوں میں مستحکم پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر قراردےدیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے کہا پاکستان کےلئے نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کےلئے انتہائی ضروری ہے پاکستان مستحکم پالیسی پرعملدرآمد کرے کیونکہ مستحکم پالیسی پر عملدرآمد اہم ہے۔
پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کےلئے اہم ہوگا، ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال مضبوط بنانے کےلئے اہم کردارادا کرے گا،آئی ایم ایف ترجمان نے کہا آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کےساتھ کام کرنے کےلئے تیار ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز فراہم کر دئیے گئے ،باقی رقم نومبر اور فروری میں 2جائزوں کے بعد فراہم کی جائے گی،پاکستان کے سٹرکچرل چیلنجز کو حل کرنے کےلئے اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا جو معاشی تبدیلیوں، معاشی نشوونما کو مضبوط بنانے اور نجی سرمائے کے نئے بہاﺅ کا ماحول تیار کرنے کےلئے ضروری ہیں۔
پاکستان کو چیلنجوں کاسامنا، مستحکم پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر ہے،آئی ایم ایف



















