امارات سے بھی ایک ارب ڈالر مل گئے،ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے بعد پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر مل گئے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہاہے امارات نے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ جمع کرادئیے،یو اے ای نے عملی طور پر دوستی کا ثبوت دیا،وزیراعظم، آرمی چیف اور عوام کی طرف سے قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہازرمبادلہ ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے، 2دن میں زرمبادلہ ذخائر 3ارب ڈالرز بڑھ گئے،کل زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جائے گی،ذخائر14،15ارب ڈالر کے درمیان لانا چاہتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہااپریل 22میں جب سے حکومت سنبھالی ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں جبکہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں، ہر دن پاکستان کیلئے بہتر ہوگا،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں اپنا کھوایامقام حاصل کرےگا۔