پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ،IMFمعاہدے سے ڈیفالٹ کاخطرہ ٹل گیا،بلوم برگ
نیویارک(بیورورپورٹ)عالمی ادارے بلوم برگ نے کہاہے پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے،آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کاخطرہ ٹل گیا،ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان کےلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی فچ ریٹنگ بڑھا دی گئی،بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، بانڈز رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے،حکومت نے آئی ایم ایف تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے ٹیکسز و توانائی کی قیمت میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات کیے، آئی ایم ایف پیکیج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،سعودی عرب نے 2ارب ڈالرز جمع کرادئیے، پاکستان کو مالی سال 2024 میں 23ارب ڈالرز ادا کرنے ہیں۔
بلوم برگ نے مزید کہاپاکستان کی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر سے 6گنا زائد ہیں،آئی ایم ایف کی فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتحال کے سبب معطل رہی،سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان کا ڈالر بانڈ 27فیصد بڑھا۔



















