سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول، وارڈنز ناجائز چالانوں میں مصروف، شہریوں سے بدتمیزی بھی وطیرہ

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک کے مسائل میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ لاہور کی قریباً تمام ہی سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارے عوام بھی نہیں کرتے اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی اپنے فرائض سے کوتاہی برتتے ہیں، سڑک کنارے بیٹھ کر موبائل کا استعمال ، گپیں ہانکنا یا ہائیکورٹ کے احکامات کی آڑ میں بےجا چالان کرتے رہنا انکا معمول ہے ۔ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا ان کی عادت بن چکی ہے جس سے لاہور کے شہری دہری ازیت کا شکار ہیں ۔ وارڈن اپنی جیبیں بھرنے کے چکروں میں ہی رہتے ہیں بھلے ہی ٹریفک غیر منظم طریقے سے رواں دواں رہے، اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ بدترین ٹریفک جام کی صورتحال آئے روز ہی لاہور کے شہریوں کو درپیش رہتی ہے،ا±ن کا منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہوجاتا ہے، انہیں ٹریفک جام میں شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ان کا حل جھوٹی پریس ریلیزیں جاری کرکے نکالا جا رہا ہے ۔ شہر کی ایک دو سڑکیں احتجاج یا کسی سیاسی سرگرمی کی وجہ سے اگر بند ہوجائیں تو پورے شہر کی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں ٹریفک میں بہتری لانے کیلئے مسلسل ناکامی سے دو چار نظر آتے ہیں۔ کارخانوں، مارکیٹ سے لیکر جی ٹی روڈ اور سٹی ڈویڑن سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جامع حکمت عملی سامنے نہ آسکی جس سے شہریوں میں بھی تشویش پائی جانے لگی ہے جبکہ رہی سہی کسر کسی نہ کسی گروپ کی جانب سے روزانہ کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے پوری کر رکھی ہے آج کل بھی سول سیکرٹریٹ کے سامنے ایپکا ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی انتہاءمتاثر ہے شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث بھی ٹریفک کا مسئلہ حل ہونیکا نام نہیں لے رہا شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ ہائکورٹ کے احکامات کی آڑ میں بے جا چالانوں کا سلسہ بند کیا جا? ہیلمٹ کی پابندی کروانے کے ساتھ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور شہریوں کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیاسی وسماجی سرگرمیوں کے سبب کوئی نہ کوئی ایسا مسئلہ درپیش رہتا ہے جس کے باعث شہر کی ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں خجل وخوار ہو کر طے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اتوار کی چھٹی کے بعد کام کا پہلا دن عموماً ٹریفک رش کا ہوتا ہے۔ ٹریفک جام کا یہ عالم ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ بروقت دفاتر پہنچ پاتے ہیں نہ طلبا سکول،کالج اور یونیورسٹی یہاں تک کہ مریضوں کو بھی ٹریفک جام کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سنگین حالت سے دوچار بعض مریض ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینسوں میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔بے ہنگم اور بے ترتیب ٹریفک نے شہر کا حسن چھین لیا ہے۔ آپ شہر کی مرکزی شاہراہ کے ساتھ سروس روڈ اور کسی بھی لنک روڈ کی طرف چلے جائیں آپ کو ٹریفک کا دباو¿ اذیت ناک لمحات سے دو چار کر دے گا۔ ٹریفک جام میں ایمبولینس یا ریسکیو 1122کی ایمرجنسی گاڑی گھنٹوں پھنسی رہتی ہیں کوئی بھی اسے راستہ دینے تک کو تیار نہیں ہوتا نہ ہی کوءوارڈن ان کو راستہ دلوانے کی زحمت کرتا ہے پولیس کی ناکہ بندیوں، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔ ان معاملات میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس میں ٹریفک کے مسائل اور مشکلات اس لئے بھی فطری امر ہیں جن کو جھوٹی پریس ریلیزوں کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے درست کرنے کی ضرودت ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے اپیل کی ہے کہ وارڈنز کو بے جا چالانوں اور شہریوں سے بدتمیزی سے روکا جائے اور سی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔