پی آئی اے کو 205 نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے پی آئی اے کو205 نئی بھرتیوں کی اجازت دیتے ہوئے عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کردی،جسٹس اعجازالااحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے مزید 45 نشستوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کر پا رہا،پی آئی اے کو مزید بھرتیاں کس لیے کرنی ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے پی آئی اے سروسز کے معیاراپ ٹو مارک نہیں ،نئی بھرتیوں سے ادارے پر ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا پی آئی اے کو پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے، قومی ایئرلائن کا6ماہ کا نفع 3 ارب ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے دیگر ائیر لائنز کا فلائٹ سٹاف تو کم ہوتا ہے، بھرتیاں کس بنیاد پر ہوں گی؟پی آئی اے میں بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہوں گی یا کنٹریکٹ پر؟،سی ای او پی آئی اے نے کہا بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پرہوں گی،نفع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں۔