واشنگٹن (خواجہ فاروق)پاکستان کالعدم لشکرطیبہ ،جیش محمد سمیت دہشتگردتنظیموں کیخلاف کارروائی،ساجد میر کو گرفتار کے سزادے،امریکہ نے پھر ڈومور کاراگ الاپ دیا،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاتسلیم کرتے ہیںپاکستانی عوام دہشتگردی کا شکار رہے ،پورے خطے میں دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہاپاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل کے بعد دہشتگرد گروپوں کےخلاف کچھ اہم اقدامات کیے،مزید ایکشن کی ضرورت ہے،ساجد میر کو بھی گرفتار کرکے سزا دی جائے،کالعدم لشکر طیبہ، جیش محمد اور مختلف تنظیموں سمیت تمام گروپوں کو مستقل طور پر ختم کیا جائے،کنٹرول لائن پر پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہیں۔
پاکستان دہشتگردتنظیموں کیخلاف کارروائی،ساجد میر کو گرفتار کے سزادے،امریکہ کا پھر ڈومور



















