عید الاضحی پر پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،خاتون سمیت9دہشتگرد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)عید الاضحی پر پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،خاتون سمیت9دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران خاتون سمیت 9دہشتگردوں کو گرفتارکیا ،تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، گرفتار خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے۔

دہشتگردوں سے دستی بم، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی،دہشتگردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام شامل ہیں،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا، مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔