کراچی(بیورورپورٹ)شرح سود میں مزید اضافہ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح22فیصد پر جاپہنچی،سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس میںمہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کرکے شرح سود 22 فیصد مقرر کردی۔
اعلامیے میں کہاگیامہنگائی کے خطرات بنیادی طور پر مالی و بیرونی شعبوں کے نئے اقدامات کی وجہ سے ہیں،شرح سود میں اضافے سے افراط زر کو کم کرنے میں مدد کرے گی،سٹیٹ بینک اعلامیے میں مزید کہا گیاآئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کےلئے درآمدات پر پابندی اٹھائی گئی جبکہ بجٹ میں پی ڈی ایل میں اضافے و دیگر ٹیکس اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔
سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق درآمدات کےلئے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی شعبوں کی شرط کے خاتمے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،شرح مبادلہ پر دباو بڑھے گا، پی ڈی ایل میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی کا خاتمہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کےلئے ضروری اقدامات تھے،شرح سود میں اضافہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سے 24-2023 میں پرائمری سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی،فیصلہ آئی ایم ایف پرگروام کی تکمیل، بیرونی شعبے کی کمزوریوں پر قابو پانے اور معاشی بے یقینی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
شرح سود میں مزید اضافہ،بلند ترین سطح22فیصد پر جاپہنچی،مہنگائی بڑھے گی،سٹیٹ بینک



















