کسی کو بھی ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے ،طالبان

کابل(مشرق نیوز) طالبان امیر مولوی ہیبت اخوندزادہ نے کہاہے کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق مولوی ہیبت نے اپنے بیان میں کہاامارت اسلامیہ افغانستان دنیا سے اچھے سیاسی و معاشی تعلقات کی خواہاں ہے، خصوصی طور پر اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

طالبان سربراہ نے کہا افغان معیشت کے بحران اور دیوالیے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملک میں پوست کی کاشت ختم کر دی ،کسان متبادل کاشت کر رہے ہیں۔