واشنگٹن(خواجہ فاروق)دورہ امریکہ مودی کے گلے پڑگیا،وائٹ ہاﺅس کے باہر شدید احتجاجی مظاہرے،فضا قاتل قاتل کے نعروں سے گونج اٹھی،امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد کے موقع پر امریکن سکھ کمیونٹی، انڈین امریکن کونسل، ویٹرینز فار پیس، سکھ فار جسٹس و دیگر تنظیموں کی جانب سے وائٹ ہاوس کے باہر شدید احتجاج ،نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین میں بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد سکھ، مسلمان اور کرسچن کمیونٹی شامل تھی، مظاہرین نے مودی گو بیک، انڈیا ان ڈینجر اور ہندوتوا کےخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔
سکھ ،مسلمان مظاہرین نے کہا گجرات کے قصائی کا امریکہ کا سرکاری دورہ انسانی تاریخ کا شرمناک باب ہے، مودی بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا براہ راست ذمہ دار ہے،امریکن کرسچین کمیونٹی نے کہا منی پور میں ریاستی سرپرستی میں عیسائی اقلیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے، دنیا نوٹس لے۔
مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گجرات فسادات، ہندو انتہا پسندی اور صحافتی کریک ڈاون پر مودی سے جواب طلب کیا جائے۔
دورہ امریکہ مودی کے گلے پڑگیا،وائٹ ہاﺅس کے باہر شدید مظاہرے

















