میاں اسلم اقبال سمیت5ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں اسلم اقبال، مسرت،جمشید اقبال چیمہ سمیت 5 ملزموں کے جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں استدعا کی ملزموں کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، عدالت پانچوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ اور غلام عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔