سیلاب متاثرین کو بالکل نہیں بھولیں گے،بجٹ پاس ہونے کے بعد ماسٹر پلان بنائینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سیلاب متاثرین کو بالکل نہیں بھولیں گے،بجٹ پاس ہونے کے بعد ماسٹر پلان بنائیں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 16.3 ارب ڈالر کا ماسٹر پلان بنایا جائےگا، متاثرین کو بالکل نہیں بھولیں گے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، 11بلین ڈالر کے منصوبے ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاسندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ہاو¿سنگ منصوبہ بنایا ، کے فور کیلئے بھی وفاق تعاون کرےگا،3 بلین ڈالر سندھ، 3 بلین ڈالر وفاق دے گا، اچھے فیصلے قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دیئے ،اچھے کام کی نیت کریں تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے، مستحق خواتین کی مالی مدد حکومت کی ذمہ داری ہے،100ارب سیلاب متاثرین کا حق تھا، حالیہ سیلاب سے سندھ زیادہ متاثر ہوا، 80 ارب تقسیم کردئیے۔