مفرورمیاں اسلم اقبال،زبیر نیازی کے گر د گھیراتنگ

لاہور(کورٹ رپورٹر)مفرورمیاں اسلم اقبال،زبیر نیازی کے گر د گھیراتنگ کردیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں میاں اسلم اقبال،زبیر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اے ٹی سی لاہور نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو کہا ملزموںکی گرفتاری کےلئے ہر ممکن کوشش کی گئی وہ اپنی گرفتاری سے بچنے کےلئے کوششیں کر رہے ہیں،بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کریں گے،ملزموں کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، استدعا ہے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،خصوصی عدالت نے استدعا منظور کرلی۔