”کشتی حادثے میں یونانی کوسٹ گارڈ کاانتہائی ظالمانہ کردار“

لندن (مشرق نیوز)برطانوی اخبار نے یونان کشتی حادثے پر افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے کہاہے پاکستانیوں کےساتھ انتہائی برا سلوک کیا گیا،یونانی کوسٹ گارڈ نے سانحہ میں بے انتہا کوتاہی برتی اور اپنے کردار کو چھپایا،پاکستانیوں کو زبردستی جہاز کے نچلے حصے میں لایا گیا۔

پاکستانی خواتین ،بچوں کو کشتی کے سب سے نیچے والے حصے میں لا کر بند کر دیا گیا جبکہ دیگر ممالک کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت دی گئی ۔

اخبار نے مزید کہا پاکستانی شہریوں ،خاص طور پر بچوں ،خواتین کو صاف پانی تک نہیں دیا گیا ،پانی پینے کیلئے اوپر آتے تو بدترین تشدد کیاجاتا،یہی وجہ ہے خواتین ،بچوں میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکا، کشتی کی حالت بھی نہایت خراب تھی ۔