تل ابیب (مشرق نیوز)اسرائیل میں منظم جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کی برطرفی کا مطالبہ بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ صہیونی ریاست میں منظم جرائم کا نشانہ بنننے والوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دو گنا ہوکر 130 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثر ہونے والوں میں 28 یہودیوں اور 102 عرب شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب فہرست کے سربراہ منصور عباس نے خود وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ حکومت میں عرب سوسائٹی میں جرائم سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے والے منصور عباس نے اتوار کو کہا کہ تجربہ اس بات کی تصدیق کر رہا ہے کہ اگر حکومت میں حقیقی ارادہ ہو اور علاج میں پیشہ ورانہ مہارت ہو تو جرائم کو روکا جا سکتا ہے لیکن بین گویر نے ثابت کیا ہے کہ وہ انتظام میں کچھ نہیں سمجھتے۔
اسرائیل، جرائم کیخلاف ناکامی پر بین گویر کو برطرف کرنے کا مطالبہ

















