چینی زبان انگریزی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی زبان قرار

بیجنگ (مشرق نیوز) اگرچہ انگریزی ایک صدی سے غالب عالمی زبان رہی ہے اور اب بھی اسے زیادہ تر ممالک میں بولا اور سکھایا جاتا ہے، مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چینی دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔تاہم گٹ بلینڈ ویب سائٹ اور کئی جائزوں کے مطابق چینی اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اور دنیا کی بڑی آبادی اسے بطور پہلی اور دوسری زبان استعمال کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مینڈیرن چین کے بڑے حصے میں بولی جانے والی سرکاری اور معیاری زبان ہے ۔ کینٹونیز صوبہ گوانگ ڈونگ اور چین کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ مکا اور ہانگ کانگ میں بولی جاتی ہے۔کینٹونیز زبان کی قدیم شکلوں کے قریب ہے اور ایک بہت ہی قدامت پسند چینی بولی ہے۔