کے پی، پنجاب میں طوفان ،آندھی،بارشوں سے تباہی،30افراد جاں بحق

پشاور،لاہور(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)کے پی، پنجاب میں طوفان ،آندھی،بارشوں سے تباہی،30افراد جاں بحق،140سے زائد زخمی ہوگئے،کے پی کے ضلع بنوں،لکی مروت میں ہلاکتیں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے کے باعث ہوئیں، جاں بحق ،زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تیز بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب گلیاں ، سڑکیں تالاب بن گئیں،بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ،حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دریں اثنا پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی و بارش سے درخت اکھڑ گئے،مختلف حادثات میں10سے زائد افراد زخمی ہوگئے،بجلی کانظام درہم برہم ہونے سے متعدد علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔