جناح ہاوس پر حملہ آور ایک اور شرپسند کی شناخت، اعتراف جرم

لاہور (کرائم رپورٹر)جناح ہاو¿س پر حملہ آور کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت،ملزم نے اعتراف بھی کرلیا،شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی،تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے ،حملہ کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔

عاشق خان نے کہا زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی،پاک فوج کےخلاف ذہن سازی کی گئی، ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ جناح ہاوس لے گئی۔