سانحہ 9مئی کی تحقیقات کادائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک وسیع

لندن(مشرق نیوز)سانحہ 9مئی کی تحقیقات کادائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک وسیع، لندن میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ریاست مخالف پروپیگنڈا اور سرگرمیوں میں ملوث تمام تارکین وطن کیخلاف کارروائی کی جائے گی،500 سے زائد پاکستانیوں کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمیوں، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن سٹیٹس و دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ،ذرائع کے مطابق میزبان ممالک میں قانونی حیثیت، داخلے کا طریقہ کار اور زیر التوا دہری شہریت کی درخواستوں کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔