روزنامہ مشرق کی خبر پر ایکشن،ڈی آئی جی ٹریفک کے مختلف پولیس دفاتر کے دورے

ؒٓلاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب پولیس کے دفاترز میں سائلین کو جو مسائل درپیش ہیں، روزنامہ ”مشرق“ میں انکی نشاندہی پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ایکشن لے لیا۔ انہوں نے شہر میں واقع مختلف مقامات بنائے گئے لائسنس دفاتر کے وزٹ کئے اورآنےوالے سائلین سے گفتگو کی ان سے وہاں پر دی جانےوالی سہولیات کے بارے میں پوچھا اور حکم دیا کہ تمام دفاترز میں ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں جاں بحق ہونےو الے ایک شخص کے حوالے میں ”مشرق“ کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا کہ تقریباً پولیس کے دفاتروں میں جہاں سائلین کی آمدورفت رہتی ہے وہاں ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں ملتے اس کے علاوہ سخت گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے جہاں چھاﺅں میں بیٹھنے کا ہر دفتر میں انتظام ہونا چاہئے وہاں پینے کےلئے پانی کا بھی بندوبست ہونا چاہئے تاکہ وہاں آنے والے سائلین اس سے مستفید ہو سکیں ،ایک روزقبل سائلین کے حوالے سے شائع ہونے والی مشرق میں خبر پر ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ شہریوں کی فریاد سن لی اور گذشتہ روز نہ صرف لائسنس دفاتروں میں اچانک وزٹ کیا پولیس خدمت مراکز میں مختلف پولیس سروسز کا جائزہ لیا اور لائسنس سہولیات کے بارے میں شہریوں سے استفسار کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے احکامات دیئے کہ تمام دفاتر میں ٹھنڈے پانی کی فوری فراہمی اور تمام دفاتر کے باہر آگاہی بورڈ لگائے جائیں۔