سعودی عرب اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کے روز وینزویلا کے اپنے ہم منصب ایبان ایڈورڈو گل پنٹو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر غور کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں ابن ایڈورڈو گل پنٹو کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماں نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کیلئے باعث تشویش علاقائی اور عالمی مسائل باہمی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔