ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ شہر میں زیر تعمیر سڑکوں کے کناروں پر لگے درختوں کو کاٹنے کے بعد انہیں فوری اٹھایا جائے تاکہ ٹریفک میں خلل نہ آئے۔ انہوں نے سی او کارپوریشن کو ہدایت کی کہ نئی تعمیر شدہ جھال روڈ پر بند سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت بھی کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی ریونیو میاں ندیم ارشداور پسپ کے سٹی منیجر اسجد علی خان نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ پرتاب باغ سے متصل چرچ روڈ پر لگی ریڑھیوں کو سڑک کے ساتھ لگائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان نے یقین دہانی کرائی کہ طارق بن زیاد روڈ، فتح شیر روڈ اور علامہ اقبال روڈ کو 30جون تک مکمل کر لیا جائےگا۔
سڑکوں پر کاٹے درختوں کو فوری اٹھایا جائے: کمشنر ساہیوال



















