کروڑوں کا بجٹ رائیگاں:پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں روزانہ اوسطا ایک شہری قتل اور درجن کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی اس کے علاوہ 150 سے زائید 15 کی کالز 50 سے زائد موٹر سائیکل چوری ہونے لگی جبکہ جگہ جگہ سٹریٹ کرائمز کے واقعات نہ رک سکے۔ڈولفن فورس، مجاہد سکواڈ، پیرو فورس اور ابابیل سکواڈ سیاسی پکڑ دھکڑ میں مصروف ، شہر جرائم پیشہ افراد کو ٹھیکے پر دےدیا۔شہریوں کا خدا ہی حافظ، پولیس کی کارکردگی صفر،شہری خوف وہراس میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس حکام کی جانب سے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی تعیناتی کے بعد جرائم میں کوءخاطر خواہ کمی نہ آسکی ۔ 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات پولیس کے چھاپوں اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے لاہور شہر میں عجیب خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے اور شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی جبکہ مختلف جرائم کی 407وارداتیں ، شاپ رابری کی 3، ہاوس رابری کی ایک ، دو کاریں چوری، موٹرسائیکلیں چوری کی 82،نقب زنی کی تین اور متفرق چوری کی 316وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے لوہاراں والا کھوہ میں تین کار سوار مسلح ڈاکوو¿ں نے مقامی تاجر ملک عمران سے 53 لاکھ 91 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے، ڈیفنس بی کے علاقے میں کام کرنے والی دو خواتین محب غازی کی بیوی سے 28لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے نشتر کالونی کے علاقے میں چور حمید اللہ خواجہ کی دکان سے اڑھائی کروڑ مالیت کا کپڑا ،ہیئر کے علاقے میں چور خلیل کے گھر سے تالے توڑ کر 12لاکھ 25ہزار مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان ،باٹا پور کے علاقے میں چور صفیہ خانم بی بی کے گھر تالے توڑ کر 16لاکھ 10ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو مزمل ارشد کی فارمیسی سے 70ہزارنشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو کاشف کی دکان سے تین لاکھ 45ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شمالی چھاونی سے غلام مصطفی اور نواب ٹاون سے رائے سمیع اللہ کی کاریں اور شہر کے مختلف علاقوں سے 82موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ اس خبر کے موقف کیلئے لاہور پولیس کی ترجمان سے رابطہ نہ ہوسکا۔