پنجاب تباہی سے بچ گیا،کالعدم تنظیم کے 7دہشتگرد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشتگردی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے7 دہشتگردگرفتار کر لیے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی ، ساہیوال اور گوجرانولہ میں کارروائی کے دورران گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں شیر، عبدالخالق، اکرام ، نجیب سمیت دیگر شامل ہیں ،تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے نیٹ ورکس حساس تنصیبات و اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا،دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔