سفارتخانہ کھولنے کیلئے سہولیات کی فراہمی پر ریاض کیساتھ اتفاق ہوگیا:شام

جدہ (مشرق نیوز) عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر جدہ میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک کسی بھی عرب سربراہی اجلاس سے غیر حاضر نہیں رہ سکتا۔شامی وزیر کے یہ الفاظ عرب ٹی وی سے ایک سوال کے جواب میں سامنے آئے ۔ انہوں نے شامی صدر بشار الاسد کی جمعہ کو ہونے والی تقریبات میں شرکت کے امکان کا عندیہ بھی دیا۔ المقداد نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادتوں نے تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا ملک سعودی عرب کے ساتھ ریاض اور دمشق میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرےگا۔