لاہور ( رپورٹ: نعیم جاوید ) کاروباری برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روز نامہ ” مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تاجر رہنماوں فیاض بٹ صدر حفےظ سےنٹر، میاں سلےم آل پاکستان انجمن تاجران، محمد اعظم خدمت گروپ ہال روڈ، ناصر حمید خان سابق سےنئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عید پر خرید اری گزشتہ سال کی نسبت 70 فیصد کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں۔ ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف خان، ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی، ٹریڈرز لیگ کے ملک کلیم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بجلی اور گیس کے بلوں سے بےجا ٹیکسوں کو ختم کیا جائے۔ اوقات کار کی پابندی ختم کی جائے سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔ اگر روس سے سستے تیل کی فراہمی شروع ہو چکی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جائے۔ صوبائی اور وفاقی بجٹ میں تاجروں کی آراءشامل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورتحال مزید بہتر کی جائے آگ بجھانے کا مربوط نظام بنایا جائے۔ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے عام آدمی کو ریلیف دینا ضروری ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے لٹر تک کمی کی جائے :تاجر رہنما



















