دوسرے مرحلہ میں بڑے فرق سے جیت کر ابھریں گے:اردگان

انقرہ (مشرق نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ترک الیکشنز اتھارٹی کی جانب سے رن آف مرحلہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور ہم نے 28 مئی کو رن آف میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم رن آف میں ایک اور بڑے مارجن سے واپس آئیں گے۔دلچسپ امر ہے کہ ترکیہ میں گزشتہ 100 سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ کسی بھی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جانا پڑ رہا ہے۔ اردگان نے مزید کہا کہ میں نے آج سے ہی رن آف کیلئے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اب ہم پہلے رانڈ میں حاصل کئے گئے ووٹوں کو دوگنا کر دیں گے اور ایک تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ 14 مئی اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور 28 مئی کو رن آف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کو 49.51 فیصد اور کمال کلیچ دار اوغلو کو 44.88 فیصد ووٹ ملے ہیں۔