لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی نے کہاہے فائرنگ ،جلاﺅ گھیراﺅ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث،ثبوت موجود ہیں،جلاو گھیراو کرنے والوں کو مظاہرین کی صفوں میں شامل کیا گیا،عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان کےساتھ ساتھ پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے رب العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد 22 مارچ کو بیان ریکارڈ کرایا۔
نہایت اصرار سے کارکنوں کو تلقین کی جتنا مرضی اشتعال دلایا جائے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی ثابت کروں گا جلاو گھیراو کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے ویڈیو میں چاک کیا۔
ادھر تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا برملا اعلان کرتے ہیں کسی بھی آزادانہ تحقیق،انکوائری میں پیش کرنے کےلئے کافی شواہد موجود ہیں، ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے جلاو گھیراو اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے،اعلامیہ میں کہا گیاتحریک انصاف سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتی ہے،بعض سرکاری عمارات، عسکری املاک اور سینکڑوں نہتے و پرامن شہری انتشار کی زد میں آئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواکے نتیجے میں پرامن احتجاج فطری نتیجہ تھا، ناقابل تردید شواہد دستیاب ہیں پرامن مظاہرین کی صفوں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلح انتشار پسند داخل کیے گئے، انتشار پسندوں نے ایک جانب جلاو¿ گھیراو¿ کو ہوا دی تو دوسری جانب پرامن نہتے شہریوں پر گولیاں برسائیں، انتشار پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہید جبکہ سینکڑوںزخمی ہوئے۔
افراتفری و فساد کی آڑ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور افواج پاکستان کو مدمقابل لانے کی کوشش کی گئی، فتنہ و انتشار کے غیرمعمولی واقعے میں کارفرما عناصر کی نشاندہی کیلئے ہمہ جہت تحقیقات ناگزیر ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی حراست سے رہائی کے بعد چیئرمین قوم سے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے ججز پر بااختیار کمیشن کی تشکیل کی تجویز پیش کرچکے ہیں۔
فائرنگ ،جلاﺅ گھیراﺅ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث،ثبوت موجود ہیں،پی ٹی آئی



















