یوکرین کاروس کے زیرقبضہ لوہانسک پربرطانیہ کے مہیاکردہ کروزمیزائلوں سے حملہ

کیف (مشرق نیوز) یوکرین کے طیاروں نے روس کے زیر قبضہ شہر لوہانسک میں دوصنعتی مقامات کو برطانیہ کے مہیا کردہ اسٹارم شیڈو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروزمیزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ان برطانوی میزائلوں سے لوہانسک پرحملے کی اطلاع دی ۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ان میزائلوں نے لوہانسک میں پولیمربنانے والے پلانٹ اور گوشت کی پروسیسنگ کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔وزارت کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے کیف حکومت کو مہیاکردہ اسٹارم شیڈو فضا سے فضا میں نشانہ بنانے والے میزائلوں کو حملے کیلئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ اقدام لندن کے اس بیان کے برعکس ہے کہ ان ہتھیاروں کو شہری اہداف کے خلاف استعمال نہیں کیا جائےگا۔