اسرائیل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے امکان کومسترد کردیا ہے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ راکٹ داغنا بندکردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تزاچی ہنگبی نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی پربات چیت نہیں کررہے ہیں۔اس وقت اسرائیل کی اولین ترجیح عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانا ہے۔

















