لاہور(اپنے نمائندے سے) آئی جی کی ہدایات پر ریلویز پولیس مغلپورہ ڈویژ ن کا ریلوے زمین پر تجاوزات کےخلاف آپریشن ،سرکاری اراضی پر قائم عمارت مسمار ایک کروڑ سات لاکھ کی 10مرلہ سے زائد اراضی واگزار کرالی گئی۔
پاکستان ریلویز کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قائم تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعلقہ ڈویژن کی انتظامیہ سمیت ریلویز پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس میں مختلف مقامات پر عارضی اور مستقل تجاوزات سمیت اراضی پر قبضہ کرنے والوں سے قبضہ واگزار کروانے میں مثبت نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں اس ریلویز پولیس کی جانب سے مقدمات درج بھی کئے جا رہے ہیں۔
مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن کی جانب سے ریلویز پولیس مغلپورہ نے ریلوے عملے کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں ریلوے کی ایک کروڑ سات لاکھ مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی آپریشن ریلوے بلاک نمبر 2 نور کالونی کے مقام پر عمل میں لایا گیا جہاں مافیا نے ریلوے کی 10.73 مرلے کی زمین پر غیر قانونی پختہ عمارت تعمیر کی ہوئی تھی جن کو ریلوے عملے کی مدد سے مسمار کیا گیا ہے آپریشن ایس ایچ او مغلپورہ ورکشاپس راشد شاہ زمان، ڈویژ نل انجینئر مغلپورہ اور آئی او ڈبلیو یاسر عرفات کی زیرِ نگرانی عمل میں لایا گیا۔
ریلویز پولیس کا تجاوزات کےخلاف آپریشن،ایک کروڑ 7 لاکھ کی اراضی واگزار



















