لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور:سی آئی اے اقبال ٹاون کا چوہنگ میں پولیس مقابلہ پولیس افسران کی ریکی کرنے والے تین شوٹر مقابلے میں ہلاک ،ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاﺅن محمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے شوٹر فرید گجر کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
پولیس گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ساتھی ملزموں کی تلاش کے لئے چوہنگ پہنچی تو خطرناک ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ پرتین ساتھی فرار،تین شوٹر ہلاک ہو گئے،ریڈنگ پارٹی میں انسپکٹر ماجد بشیر،اکرم اور شکیل بٹ سمیت دیگر ملازمین شامل تھے۔
چوہنگ : پولیس مقابلہ ،افسران کی ریکی کرنیوالے 3شوٹر ہلاک

















