لندن(مشرق نیوز)جمائما کے بھائی بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے،جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے کہا ہے عمران خان سے محبت کرتا ہوں، گرفتاری اور پیدا ہونےوالی صورت حال پر فکر مند ہوں۔
زیک گولڈ سمتھ نے مزید کہا ذاتی طور پر عمران خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں اور وہ پورے خاندان کے رول ماڈل ہیں میں نے انہی سے کرکٹ سیکھی،عمران خان عالمی سیاستدان اور ماحول دوست شخصیت ہیں جن کے کریڈٹ پر بلین ٹری جیسا لازوال منصوبہ ہے۔
مجھے امید ہے وہ اپنی شخصیت کے بل پر بحران و مشکل وقت سے نکل آئیں گے،پاکستان کی صورتحال سے بہت زیادہ واقف نہیں نہ ہی معاملات میں پڑنا چاہتا ہوں لیکن واثق یقین ہے صورتحال میں فتح عمران خان کی ہی ہوگی،ادھر برطانوی حکومت نے زیک گولڈ سمتھ کے عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔
جمائما کے بھائی عمران سے متاثر،حمایت کیلئے میدان میں آگئے

















