سیاسی جماعتیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے پاکستان کو بحران سے نکالیں:خالد مسعود سندھو

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے پاکستان کو بحران سے نکالیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مرکزیت پر یقین رکھتے ہوئے میدان میں اتری ہے،ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں مگر قوم کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے،آج ملکی سیاست نے قوم میں نظریاتی تفریق پیدا کر دی ہے،ہم ملک کو اور قوم کو نظریہ پاکستان کی سیاست پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل کے پروگرام میں کالم نگاروں اور دانشوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری تابش قیوم، مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری سرور، جنرل سیکرٹری محمد حارث ڈار سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں ترقی کرے تو اسکا بہترین حل یہی ہے کہ آپ لوگ اپنے قلم کے ذریعے دنیا کے سامنے پاکستان کے وہ مثبت پہلوو¿ں اجاگر کریں جس کی آج صحیح معنوں میں پاکستان کو ضرورت ہے، اس وقت معاشرے کو درست سمت میں لیکر چلنا جہاں دوسرے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے وہاں کالم نگار حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے معاشرے میں جاری سیاسی کشمکش اضطراب کی کیفیت اور سیاسی عدم استحکام کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار نے لاہور میں جاری خدمت کے کاموں پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور کے اندر یونین کونسل لیول پر پر عوام الناس کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں- ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے عوام کیلئے ڈائیلسز سنٹر، گائنی ہسپتال، ایمبولینس سروس سمیت بلڈ بنک کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ عوام الناس کو معاشی سہولت دینے کے ساتھ صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں، اس موقع پر ساو¿تھ ایشین کالمسٹ کونسل کے صدر سہیل اشرف، جنرل سیکرٹری ضمیر آفاقی سمیت دیگر عہدیداران کی جانب سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور اور خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر کالم نگاروں اور دانشوروں کی طرف سے اس بات کے عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جو بھی سیاسی یا مذہبی جماعت اس ملک کیلئے اچھا کام کرےگا، ہماری تنظیم ان کے ہراول دستے میں شریک ہوگی۔ ساو¿تھ ایشین کالمسٹ کونسل کے صدر اشرف سہیل نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جس منشور کے ساتھ میدان سیاست میں اتری ہے اگر وہ اس کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو گئی تو ملک و قوم کیلئے سب سے بڑا اقدام ہوگا۔