اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا، پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی،غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے تصدیق کی روسی تیل کےلئے پہلا آرڈر دیا جاچکا جو ایک ماہ کے اندر پاکستان پہنچ جائے گا پھراندازہ لگایا جائے گا مستقبل میں روس سے کتنی مقدار میں پٹرول درآمد کرنا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا نتائج کے مطابق فیصلہ کریں گے روس سے درآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات کو کہاں استعمال میں لایا جا سکتا ہے،پٹرولیم مصنوعات سستے داموں ملتی ہیں تو ہم آئندہ بھی روس سے تیل خریدیں گے۔
روسی تیل سستے دامو ں ملا تو آئندہ بھی خریدیں گے،مصدق ملک



















